سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(210) چار پائی پر نماز ادا کرنا

  • 24220
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 829

سوال

(210) چار پائی پر نماز ادا کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جگہ ناپاک کی مجبوری کے باعث چار پائی پر کپڑا بچھا کر نماز ادا کی جا سکتی ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شریعت میں کشتی میں نماز پڑھنے کا جواز ہے۔ المنتقیٰ، بابُ الصَّلٰوۃ فِی السَّفِینَۃ۔

اور صحیح بخاری کی تبویب میں چھتوں، منبر اور لکڑی وغیرہ پر نماز پڑھنے کا بیان ہے اور استدلال بعض آثار کے علاوہ اس حدیث سے کیا ہے کہ ایک دفعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  نے منبر پر چڑھ کر نماز پڑھائی تھی۔

ان دلائل سے معلوم ہوا کہ چار پائی پر بھی نماز پڑھی جا سکتی ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب المساجد:صفحہ:199

محدث فتویٰ

تبصرے