سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(195) چندے کے ڈبوں میں صدقہ فطر کی رقم کی تقسیم؟

  • 24205
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 729

سوال

(195) چندے کے ڈبوں میں صدقہ فطر کی رقم کی تقسیم؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اسلامی مراکز صدقہ فطر کی اس رقم کاکیا کریں جو مسلمان، نمازِ عید سے پہلے چندے کے ڈبوں میں ڈال دیتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس رقم کو شرعی مصارف میں ہی خرچ کرنا چاہئے۔ صدقات کی تقسیم کے عام معروف اُصول و ضوابط کے مطابق وہ رقم غریبوں اور مسکینوں کی ملکیت میں دی جائے، اوران کی تقسیم عید کے دن سے موخر نہیں کرنی چاہئے، البتہ اس قدر تاخیر ہوسکتی ہے جس میں مستحقین تک رقم پہنچانے کا بندوبست کیاجاسکے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب المساجد:صفحہ:192

محدث فتویٰ

تبصرے