سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(194) مسجد کے پرانے صحن میں بیت الخلاء کا گٹر بنانے کا حکم

  • 24204
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1413

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے گاؤں کی جامع مسجد اہلِ حدیث کا بڑا ہال شہید کیے بغیر اس کے شمال میں مزید جگہ حاصل کرکے بڑی اور نئی مسجد تعمیر کی گئی جب کہ پرانی مسجد کا ہال بھی باقی ہے جو مسجد کے تعلیمی تبلیغی مقاصد وغیرہ کے لیے بدستور استعمال ہورہا ہے اس پرانے ہال کے مشرق میں پرانا صحن ہے جس میں بھی سردیوں کے دنوں اور گرمیوں کی راتوں میں نماز ادا ہوتی رہتی ہے۔ اس صحن کے جنوب میں امام مسجد کا مکان ہے۔کیا اس مکان میں بیت الخلا بناء کر اس کا گٹر پرانے صحن مسجد میں بنایا جا سکتا ہے ؟ یعنی صحن کے ساتھ امام مسجد کے مکان کی دیوار ہے اور دیوار سے مکان کی جانب بیت الخلا اور دیوار کے دوسری جانب مسجد کے پرانے صحن میں اسی بیت الخلا کا گٹر ہو۔واضح رہے کہ اس مسئلہ پر ارکان جماعت میں سخت نزاع پایا جاتا ہے۔واضح اور شافی جواب مرحمت فرمائیں۔ جزاکم اﷲ خیراً۔

نوٹ: گٹر بنانے کی کئی متبادل جگہیں موجود ہیں جہاںبآسانی یہ ضرورت پوری کی جا سکتی ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مشارٌ الیہ جگہ میں گٹر بنایا جا سکتا ہے۔ صحیح بخاری کے ترجمۃ الباب میں حضرت حسن بصری رحمہ اللہ  سے مروی ہے کہ برف اور پُلوں کے اوپر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ اگرچہ نیچے یا اوپر یا سامنے پیشاب بہتا ہو، لیکن شرط یہ ہے کہ درمیان میں کوئی چیز حائل ہو۔ اس کے علاوہ کسی دوسر ی مناسب جگہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔ شرعاً کوئی پابندی نہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب المساجد:صفحہ:191

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ