السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسجد کے نیچے تہہ خانہ بنا کر طلبا کو قرآن و حدیث کی تعلیم دی جائے اور وہ مسجد کا حصہ نہ ہو تو کیا اس کی تعمیر پر زکوٰۃ کی رقم لگائی جاسکتی ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر مسجد کے نچلے حصہ کومکمل طور پر راستہ جدا کرکے مسجد کے حکم سے علیحدہ کردیا جائے تو ایسی صورت میں اس پر مالِ زکوٰۃ صرف ہوسکتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب