السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسجد کے نام وقف شدہ زمین کا کیا حکم ہے ؟ جب کہ وقف شدہ جگہ پر مسجد کی تعمیر کی ضرورت نہ رہے۔ آیا وقف شدہ زمین کسی اور نیک کام میں استعمال ہو سکتی ہے یا فروخت کرکے کسی اور جگہ بھی مسجد تعمیر کی جا سکتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
وقف شدہ چیز کو وقف ہی رہنا چاہیے ، اگر وقف کا مصرف نہ رہے تو دوسرے وقف میں اس کی قیمت کو استعمال کیاا جا سکتا ہے یا پھر کسی بھی کارِ خیر میں اس کی قیمت خرچ ہو سکتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب