السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بیت اﷲ شریف ، مسجد نبوی، اور مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے کا ثواب ایک لاکھ اور پچاس پچاس ہزار بالترتیب بیان کیا جاتا ہے کیا یہ صحیح ہے یا اس سے کم اور زیادہ بھی ثابت ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ حدیث ضعیف ہے۔ اس کی سند میں راوی ’’رزیق ابو عبد اﷲ الہانی‘‘ مختلف فیہ ہے۔ اس سے بیان کرنے والا ابو الخطاب ’’دمشقی‘‘ ہے اور وہ مجہول ہے۔ امام ذہبی ’’میزان‘‘ میں فرماتے ہیں:’اِنَّه حَدِیثٌ مُنکَرٌ جِدًّا، بحوالہ مشکٰوۃ حاشیہ البانی(۲۳۴/1) ’’مرعاۃ المفاتیح‘‘(۴۹۵/1)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب