سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

آواز سے سرچ کریں
(151) مس ذَکر پر دوبارہ وضوء کا حکم
  • 24161
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-02
  • مشاہدات : 1123

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

غسل کرنے کا جو طریقہ حدیث شریف میں مذکور ہے اس کے مطابق پہلے وضوکرنا چاہیے۔ پھریہ حدیث شریف بھی ترمذی کے حوالے سے دیکھی ہے کہ رسول اﷲﷺ غسل کے بعد وضونہیں فرماتے تھے۔ صابن مَلتے وقت اگر ذَکَر یا دُبر کو ہاتھ لگ جائے، تو کیا غسل سے فراغت کے بعد دوبارہ وضوکرنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر کوئی شخص وضوکے بعد غسل کرے تو مسّ ذَکر(شرمگاہ کا چھونا) یا دُبر کی صورت میں دوبارہ وضوکرنا ہوگا۔ راجح مسلک یہی ہے۔ حدیث میں ہے:

’ مَن مَسَّ ذَکَرَهٗ فَلَا یُصَلِّی حَتّٰی یَتَوَضَّأَ۔‘ (رواه اُلخمسة) سنن الترمذی،رقم:۸۲، بَابُ الوُضُوء ِ مِنْ مَسِّ الذَّکَرِسنن النسائی،بَابُ الْوُضُوء ِ مِنْ مَسِّ الذَّکَرِ، رقم:۴۴۷

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:160

محدث فتویٰ

تبصرے