السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جس آدمی کو پیشاب کی تکلیف ہونے کے دوران محسوس ہو کہ پیشاب کا قطرہ نکل آیا ہے تو وہ کیا کرے؟ کیا ایسے آدمی کو ہر نماز کے لیے تازہ وضوکرنا چاہیے یا ایک وضوسے کئی نمازیں پڑھ سکتا ہے؟ کپڑے پر پیشاب کا قطرہ لگے گا تو کپڑے کا کیا بنے گا وہ ناپاک ہو جائے گا یا پاک رہے گا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جس آدمی کو پیشاب کی تکلیف ہو اُسے ہر نماز کے وقت علیحدہ وضوکر لینا چاہیے اور کپڑے کی صفائی کا بھی حتی المقدور خیال رکھا جائے۔ ﴿فَاتَّقُوا اللّٰہ مَا اسْطَعتُم﴾ (التغابن:۱۶) کوشش کے باوجود کمی کوتاہی اﷲ رب العزت معاف کرنے والا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب