السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا جنازہ کو کندھا دینے سے وضوساقط ہو جاتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بایں صورت وضوکرنا چاہیے ایک روایت میں ہے کہ جس نے میت کو نہلایا وہ خود نہالے اور جس نے اس کو کندھا دیا اُسے چاہیے کہ وضوبنالے۔ گو ائمہ نے حدیث ہذا کی صحت پر کلام کیا ہے۔
لیکن امام ابن قیم رحمہ اللہ ’’تہذیب السنن‘‘ میں رقمطراز ہیں: کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کے گیارہ طُرق ہیں:
’ وَهٰذِهِ الطُرُقُ تَدُلُّ اَنَّ الحَدِیثَ مَحفُوظٌ۔‘
’’اورکثرت طُرق اس بات کی دلیل ہے کہ حدیث محفوظ ہے۔‘‘
ابن القطان اور امام ابن حزم(رحمتہ اللہ علیہما) نے ’’المحلّٰی‘‘ میں اس کی تصحیح کی ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ’’تلخیص‘‘ میں فرماتے ہیں کہ کم از کم یہ حدیث حسن ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب