سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(139) کیا مَنی نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

  • 24149
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 563

سوال

(139) کیا مَنی نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مَنی نکلنے سے وضوٹوٹتا ہے کہ نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مَنی کے نکلنے سے وضوٹوٹ جاتا ہے۔ بلکہ غسل کرنا پڑتا ہے۔ سنن ترمذی میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیﷺنے فرمایا: مذی نکلنے سے وضو(لازم) آتا ہے اور منی نکلنے سے غسل (لازم) آتا ہے۔( سنن الترمذی،بَابُ مَا جَاء َ فِی الْمَنِیِّ وَالمَذْیِ،رقم:۱۱۴)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:156

محدث فتویٰ

تبصرے