السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جرابوں پر مسح کے لیے کیا وضوپورا کرکے اسی وقت جرابیں پہن لے یا وہی نماز پڑھ کر بھی جرابیں مسح کے لیے پہن سکتا ہے۔ نیز کس وقت سے جرابوں پر مسح کا وقت شروع ہوگا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
باوضوحالت میں جرابیں کسی وقت بھی پہنی جا سکتی ہیں۔ البتہ مدت مسح اس وقت شروع گی جب وضوٹوٹے گا۔ مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے جب کہ مسافر کے لیے تین دن اور ان کی راتیں ہیں۔ ( صحیح مسلم،بَابُ التَّوْقِیتِ فِی الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ،رقم:۲۷۶)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب