السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پاؤں دھونے کے بعد مجھے ٹھنڈک محسوس ہوتی رہتی ہے۔ میں نماز فجر کے لیے وضوکرنے کے بعد باریک جرابیں پہن لیتی ہوں اور باقی سارا دن جرابوں پر مسح کرکے نماز ادا کرلیتی ہوں۔ کیا باریک جرابوں پر مسح جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جرابوں پر مسح کا مطلقاً جواز ہے۔ چاہے موٹی ہوں یا باریک۔ میرے نزدیک راجح بات یہی ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! میری تالیف (جائزۃ الاحوذی :۱/ ۱۱۴)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب