السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
’’مرعاۃ المفاتیح‘‘ کی غالباً دوسری جلد میں نماز کے باب میں ( جس میں وضوکا بیان تھا) ایک حدیث پڑھی تھی کہ وضوکے بعد ایک نظر آسمان کی طرف اٹھا سکتے ہیں جب کلمہ شہادت پڑھا جائے۔تو کیا وہ حدیث صحیح ہے ؟ اس طرح نظر اٹھانا درست ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ روایت ضعیف ہے، اس کی سند میں ابو عقیل کا چچا زاد بھائی مجہول ہے ۔ملاحظہ ہو:(کتاب القول المقبول،ص:۱۷۸)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب