السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
وضوکرنے کے بعد وضوکے اعضاء کپڑے سے خشک کرسکتے ہیں اور پھر وہی کپڑا سَر پر باندھ کر نماز ادا کی جاسکتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس طرح کرنے میں کوئی حرج نہیں، ملاحظہ ہو جائزۃ الاحوذی: (۱/ ۷۳) جب طہارت کے لیے اس کا استعمال جائز ہے تو سَر پر باندھنا بطریقِ اولیٰ جائز ہوگا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب