مسجد کا کنواں کوئی شخص زکوٰۃ سے بنوا سکتا ہے؟
________________________________________________________
مصارف زکوٰۃ میں ایک لفظ فی سبیل اللہ ہے اس کی تفسیر جمہور مفسرین خاص ضروریات جہاد کرتے ہیں، مگر بعض کے نزدیک اس لفظ کے معنی میں کل نیک کام داخل ہیں، اس بنا پر بعض علماء مال زکوٰۃ کو مسجد وغیرہ مقامات میں بھی صرف کرنا جائز جانتے ہیں،خاکسار بھی اس قول کو صحیح جانتا ہے۔ پس صورت مرقومہ میں مال زکوٰۃ کے مال سے کنواں بنوانا جائز ہے۔ العلم عند اللہ (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۴۷۸)