سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(88) وضوشروع کرتے وقت کیا پڑھنا چاہیے؟

  • 24098
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 587

سوال

(88) وضوشروع کرتے وقت کیا پڑھنا چاہیے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وضوشروع کرتے وقت کیا پڑھنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وضوکے شروع میں ’بِسمِ اللّٰہِ، پڑھنی چاہیے۔ سنن النّسائی: باب التسمیۃ عند الوضو،رقم:۷۸

اور ’’معجم صغیر‘‘ طبرانی میں بروایت ابو ہریرہ رضي الله عنه یہ الفاظ بھی مروی ہیں: بِسمِ اللّٰهِ وَالحَمدُ لِلّٰهِ‘

صاحب ’’مجمع الزوائد‘‘ نے اس کو حسن قرار دیا ہے۔جبکہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اور ابن طاہر رحمہ اللہ   نے اس کو منکر قراردیا ہے۔ (الفوائد المجموعۃ للشو کانی تحقیق عبدالرحمن الیمانی رقم۳۲) البتہ صاحب ’’العون‘‘ تکمیل کے قائل ہیں۔ملاحظہ ہو! عون المعبود(۴/۴۱۰) لیکن ان کے پیش کردہ دلائل مزید نظر (غوروفکر)کے متقاضی ( محتاج)ہیں ۔ (والعلم عنداﷲ تعالیٰ)

   ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:130

محدث فتویٰ

تبصرے