السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا رمضان کے دنوں میں نمازِ ظہر کے بعد مسواک کرنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
روزے کی حالت میں مسواک کرنا جائز ہے۔ رمضان میں مسواک ہر وقت کرنی جائز ہے۔ ظہر سے پہلے ہو یا بعد۔ حدیث میں ہے:
’ رَأَیتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ سَلَّمَ مَا لَا أُحصِی یَتَسَوَّكُ ،وَهُوَ صَائِمٌ ‘سنن الترمذی،بَابُ مَا جَاء َ فِی السِّوَاكِ لِلصَّائِمِ ،رقم:۷۲۵
’’میں نے نبیﷺ کو دیکھا کہ روزہ کی حالت میں کثرت سے مسواک کرتے ۔‘‘
یہ حدیث اپنے عموم کے اعتبار سے سب اوقات کو شامل ہے ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب