عمارت مسجد مشرکین سے امداد لینی جائز ہے کہ نہیں، نیز قربانی کی کھال فروخت کر کے اس کی قیمت مساجد میں لگانی جائز ہے کہ نہیں؟
_____________________________________________________________
مشرک اگر محض للہ امدا دیں تو جائز ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت سے پہلے کعبہ شریف کی عمارت مشرکوں نے اپنی لاگت سے بنائی تھی، قربانی کی کھال کا مصرف فقراء و مساکین ہیں، حدیث شریف میں ایسا ہی آیا ہے۔(فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۳۷۷)