السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بال ناف کے انتہائی نیچے سے اتارے جائیں گے یا کچھ جگہ چھوڑ کر ، نیز بال اتارنے کی حد کیا ہے یعنی کہاں سے کہاں تک اتارے جائیں گے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بال شرمگاہ کے اُوپر اور قرب و جوار سے اتارنے کی بھی اجازت ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’ فَحَصَلَ مِن مَجمُوعِ هٰذَا، اِستِحبَابُ حَلقِ جَمِیعِ مَا عَلَی القُبُلِ وَالدُّبُرِ وَحَولِهِمَا۔‘ فتح الباری:۱۰/۳۴۳
’’یعنی مجموعہ دلائل کا خلاصہ یہ ہے کہ قُبل اور دُبر(یعنی آگے اور پیچھے) دونوں (طرف) سے (مکمل) بال صاف کرنا مستحب ہے۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب