سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(51) ناخن کاٹنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

  • 24061
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-02
  • مشاہدات : 935

سوال

(51) ناخن کاٹنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 ناخن کاٹنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’مستحب یہ ہے کہ پاؤں سے پہلے ہاتھوں کے ناخن اتارے جائیں۔ دائیں ہاتھ کی شہادت والی انگلی سے شروع کرکے چھوٹی انگلی کی طرف آئے پھر انگوٹھے کا ناخن اتارے  پھر بائیں ہاتھ کی چھوٹی اگلی سے شروع کرکے آخر تک اتار دے۔ پھر دائیں پاوں کی چھوٹی انگلی سے شروع کرے اور بائیں پاؤں کی چھوٹی انگلی پر ختم کرے۔‘‘ نیل الاوطار:۱/۱۲۴

واضح ہو کہ یہ تفصیل کسی حدیث سے معلوم نہیں ہو سکی تاہم آپﷺ کی عادتِ مبارک تھی کہ پسندیدہ کام دائیں طرف سے شروع کرتے اور اس کے برخلاف بائیں طرف سے۔ ( نیل الاوطار، سبل السلام)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:111

محدث فتویٰ

تبصرے