سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(42) ایام حیض میں عورت قرآن کریم کی تلاوت کر سکتی ہے یا نہیں؟

  • 24052
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 625

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایام حیض میں عورت قرآن کریم کی تلاوت کر سکتی ہے یا نہیں؟ وہ لڑکی جو حفظ القرآن کی طالبہ ہو اس کے لیے کہاں تک رعایت ہے اور اس کا قرآن و سنت میں کیا ثبوت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح مسلک کے مطابق حائضہ عورت کے لیے قرآن مجید کی تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ قرآن کو ہاتھ لگائے بغیر زبانی طور پر پڑھ سکتی ہے۔

حیض کی مدت چونکہ کئی دنوں پر محیط ہوتی ہے لہٰذا طالبہ غیر طالبہ سب کے لیے تلاوت کو جائز قرار دیا گیا ہے تاکہ وہ اسے بھول نہ جائے اور تلاوت کلام کے ثواب سے محروم نہ رہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:105

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ