السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا خواتین مخصوص ایام میں بغیر چھوئے زبانی یا کپڑے سے پکڑ کر قرآن کی تلاوت کر سکتی ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صحیح قول کے مطابق ایام مخصوصہ میں عورت قرآن کو ہاتھ لگائے بغیر تلاوت کر سکتی ہے۔ ممانعت کی کوئی صحیح صریح نص موجود نہیں ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: فتاویٰ برائے خواتین،ص:۹۰۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب