سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(34) کیا خون پاک ہوتا ہے ؟کیا اسے دھوئے بغیر انہی کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

  • 24044
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 652

سوال

(34) کیا خون پاک ہوتا ہے ؟کیا اسے دھوئے بغیر انہی کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کپڑے پر خون لگا ہو تو کیا خون دھوئے بغیر ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟۔ ’’محدث‘‘ لاہور (جلد:۶، شمارہ: ۶) میں مولانا عزیز زبیدی صاحب نے خون کی طہارت ثابت کی ہے۔ کیا راجح مذہب کے مطابق خون پاک ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

راجح مسلک کے مطابق خون پاک ہے ’’صحیح بخاری‘‘ میں امام بخاری رحمه الله کا مسلک بھی یہی ہے۔ ملاحظہ ہو! بَابُ مَن لَم یَرَ الوُضُوءِ اِلَّا مِنَ المَخرَجَین کپڑوں پر طاہر خون لگا ہو تو نماز پڑھی جا سکتی ہے۔‘‘ تاہم ماہواری یا نفاس وغیرہ کا خون ناپاک ہے۔ (صحیح البخاری ، باب غسل الدم)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:102

محدث فتویٰ

تبصرے