سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(31) عدت کے خاتمے کے لئے حیض کا کس قدر خون آنا ضروری ہے؟

  • 24041
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 732

سوال

(31) عدت کے خاتمے کے لئے حیض کا کس قدر خون آنا ضروری ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عدت کے سلسلے میں حیض قرار دینے اور عدت میں شمار کرنے کے لئے کس قدر خون آنا ضروری ہے؟ یاد رہے مالکیہ کے نزدیک جب تک خون دن یا رات کے کسی قدر حصے میںنہ آئے اور شافعیہ وحنابلہ کے نزدیک جب تک خون ایک دن اور ایک رات یعنی ۲۴گھنٹے تک نہ رہے، اسے عدت کے معاملے میں حیض قرار نہیں دیا جاسکتا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

واضح ہو کہ کم از کم حیض کے بارے میں کوئی صحیح حدیث وارد نہیں۔لہٰذا سرخی مائل سیاہ خون حیض کا ہی خون ہے، چاہے تھوڑا ہو یا زیادہ۔ یہ عدت میں مؤثر ہوگا، اگرچہ فقہاء کے مذاہب مختلف ہیں۔ صحت کے قریب بات وہی ہے جو پہلے ہم نے ذکر کردی ہے۔ واﷲ اعلم

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:99

محدث فتویٰ

تبصرے