سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(16) کیا سیاہی مائل خون حیض کا خون ہے؟

  • 24026
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 652

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت کو باقاعدگی سے ہر مہینے میں تقریباً تین چار دن ماہواری آتی ہے۔ مگر بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ماہواری ہونے کے چند دن بعد دوبارہ سیاہ رنگ کا خون ایک دن آتا رہتا ہے۔ خلافِ عادت اس سیاہی مائل خون آنے پر اُسے نماز، روزہ ادا کرنا چاہیے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سیاہی مائل سرخ خون حیض کا خون ہے۔ اس صورت میں نماز چھوڑ دینی چاہیے۔ چنانچہ حدیث میں ہے۔اِنَّ دَمَ الحَیضِ اَسوَدُ یُعرَفُ ۔‘ (سنن النسائی،بَابُ الْفَرْقِ بَیْنَ دَمِ الْحَیْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ،رقم:۳۶۳،سنن أبی داؤد،بَابُ مَنْ قَالَ إِذَا أَقْبَلَتِ الْحَیْضَةُ تَدَعُ الصَّلَاةَ،رقم:۲۸۶)

ماہواری کا خون مہینے میں ایک سے زیادہ دفعہ بھی آسکتاہے۔چنانچہ امام بخاری  رحمہ اللہ  نے اپنی ’’صحیح‘‘ میں ان الفاظ میں باب قائم کیا ہے: ’’بَابُ اِذَا حَاضَت فِی شَهرٍ ثَلَاثَ حِیَضٍ…‘‘ ’’یعنی اگر عورت کو ایک مہینے میں تین حیض آ جائیں تو؟‘‘پھر دلائل سے اس بات کو ثابت کیا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:93

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ