السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے ہر ماہ چھے دن سرخ رنگ کا خون آتا ہے، اور کبھی کبھار عادت سے دوچار دن زائد، زائد خون کا رنگ بھی سرخ ہی ہوتا ہے۔ اس حالت میں نماز بارے کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
محترمہ ایسی حالت کو رگِ عاذل کے پھٹنے کے ساتھ نبی ﷺ نے شیطانی چونکا قرار دیا ہے۔ بایں صورت حضرت حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کے واقعہ کی بناء پر آپ کے لیے شرعی حکم یہ ہے کہ عام عورتوں کی عادت کی بناء پر چھ سات دن ماہواری کے شمار کرلیا کریں۔ باقی ایام میں باقاعدہ بعد از طہارت نماز پڑھا کریں۔ اس کی مزید تفصیل سبل السلام (۱/۳۷۴) میں دیکھی جاسکتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب