السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جنبی آدمی کے جسم سے دورانِ غسل جو چھینٹے اُٹھتے ہیں، کیا یہ کپڑوں میں لگ کر انھیں ناپاک کر دیتے ہیں یعنی کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بایں صورت کپڑے ناپاک نہیں ہوتے۔ البتہ مس ِ نجاست(پلیدی کے لگنے) کا اندیشہ ہو تو احتیاط دھونے میں ہے۔
ھذا ما عندی والله أعلم بالصواب