سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(55) شراب والی پارٹیوں میں شرکت

  • 23958
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 620

سوال

(55) شراب والی پارٹیوں میں شرکت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اکثر ایسی پارٹی یا کانفرنس میں شرکت ضروری ہوتی ہے۔ جن میں کھانے کے ساتھ شراب کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔ کیا اس طرح کے دسترخوان پر بیٹھ کر لوگوں کے ساتھ کھانا کھایا جا سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسلمانوں کو چاہیے کہ حتی الامکان اس دسترخوان سے پرہیز کریں جس میں شراب کا انتظام ہو۔ کیوں کہ حدیث میں ہے:

"مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَقْعُدْ عَلَى مَائِدَةٍ يُشْرَبُ عَلَيْهَا الْخَمْرُ "(ترمذی)

’’جو شخص اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہواسے چاہیے کہ اس دسترخوان  پر نہ بیٹھے جس میں شراب پلائی جا رہی ہو۔‘‘

البتہ مجبوری کی حالت میں اور کراہیت کے ساتھ اس دسترخوان پر بیٹھا جا سکتا ہے کیوں کہ اللہ کا فرمان ہے:

﴿وَقَد فَصَّلَ لَكُم ما حَرَّمَ عَلَيكُم إِلّا مَا اضطُرِرتُم إِلَيهِ... ﴿١١٩﴾... سورةالانعام

’’اور جو چیزیں تم پر حرام کی گئی ہیں اللہ نے انھیں تفصیل سے بیان کر دیا ہے سوائے اس کے تمھیں اضطرار کی حالت ہو۔‘‘

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاوی یوسف القرضاوی

طبی مسائل،جلد:2،صفحہ:276

محدث فتویٰ

تبصرے