سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(54) غیر مسلم کو سلام کرنا

  • 23957
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 907

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

باس یا انچارج اگر غیر مسلم ہو تو کیا اسے سلام کرنے میں پہل کی جا سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ کا حکم ہے کہ قولواللناس حسنا(لوگوں سے اچھی بات کہو)ایک دوسری آیت میں اللہ حکم دیتا ہے:

﴿وَقُل لِعِبادى يَقولُوا الَّتى هِىَ أَحسَنُ ...﴿٥٣... سورةالإسراء

’’اے محمد  صلی اللہ علیہ وسلم  میرے بندوں سے کہہ دو کہ وہ بات کہیں جو بہتر اور بھلی ہو‘‘

اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سلام میں پہل کرنا بھلی بات ہے۔ بہت ممکن ہے کہ غیر مسلم اس عمدہ اخلاق سے متاثر ہو کر اسلام کی طرف مائل ہو جائے۔

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاوی یوسف القرضاوی

طبی مسائل،جلد:2،صفحہ:276

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ