السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آپریشن کی کاروائی لمبی ہوتو کیا دووقت کی نماز یں ایک ساتھ ملا کر پڑھی جا سکتی ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپریشن کی کاروائی ایک معقول شرعی عذر ہے اس لیے دووقت کی نمازوں کا ایک ساتھ ادا کرنا جائز ہے۔ ایسی صورت میں ظہر اور عصر ایک ساتھ مغرب اور عشاء ایک ساتھ ادا کی جا سکتی ہے۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب