السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سود پر قرضہ لے کر مسجد پر لگانا جائز ہے یا نہیں اور اُس مسجد میں نماز جائز ہے یا نہیں اور وہ مسجد، مسجد تصور کی جاوے یا نہ ایسا مال لگانے والے کو ثواب ہے یا نہیں ایسا قرضہ اتارنے کو چندہ دینا ثواب ہے یا نہ، مسجد کے واسطے چندہ کرنا جائز ہے یا نہ، ایسی مسجد گرا دینی کیسی ہے؟
__________________________________________________________________
نماز ایسی مسجد میں بعض علما کے نزدیک جائز اور بعض کے نزدیک ناجائز ہے مگر یہ اتفافی مسئلہ ہے کہ مسجد مذکور مسجد کا حکم نہیں رکھتی اور نہ ایسی مسجد میں مال لگانے والے یا چندہ دینے والے کو ثواب ہے مسجد ے واسطے عند الضرورت سوال کرنا جائز ہے مگر مسجد مذکور کے لئے درست نہیں کیوں کہ وہ مسجد ہی نہیں ایسی مسجد کو اس نیت سے کہ مال حلال سے بنائی جاوے مسمار کرنا جائز ہے۔ (حررہ عبد الجبار بن عبد اللہ الغزنوی عفی عنہما۔ (فتاویٰ غزنویہ ص۱۹)