سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(60) احتلام کی حالت میں روزہ

  • 23812
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1243

سوال

(60) احتلام کی حالت میں روزہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا روزے کی حالت میں احتلام سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روزے کی حالت میں احتلام سے روزہ نہیں ٹوٹتا ۔ کیونکہ یہ ایک ایسی چیز ہے جس پر انسان کا بس نہیں اور اللہ تعالیٰ انسان کو کسی ایسے کام مکلف نہیں کرتا جس پر اس کا بس نہ ہو۔ اسی طرح روزے کی حالت میں غسل کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتاچاہے غیر ارادی طور پر پانی اس کے کانوں سے ہوتا ہوا حلق تک پہنچ جائے یا کلی کرتے وقت حلق میں چلا جائے۔ اللہ کا ارشادہے:

﴿وَلَيسَ عَلَيكُم جُناحٌ فيما أَخطَأتُم بِهِ وَلـٰكِن ما تَعَمَّدَت قُلوبُكُم ...﴿٥﴾... سورةالاحزاب

اور نادانستہ جو کام کرو اس کے لیے تم پر کوئی گرفت نہیں ہے لیکن اس پر گرفت ضرور ہے، جس کام کاتم دل سےارادہ کرو۔

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاوی یوسف القرضاوی

روزہ اور صدقہ الفطر،جلد:1،صفحہ:167

محدث فتویٰ

تبصرے