السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض لوگ لیزپر یعنی پٹے پر حکومت سے زمین حاصل کرتے ہیں پھر تجارت کی غرض سے اس زمین پر آفس یاگودام وغیرہ بنالیتے ہیں۔ کبھی تو ایسا ہوتا ہے کہ لیز کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ زمین حکومت کو واپس کرنی پڑتی ہے اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اتنی ہی یا اس سے کم مدت کے لیے دوبارہ زمین لیز پر مل جاتی ہے۔ کیا اس زمین پر زکوۃ واجب ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
لیز پر حاصل کی ہوئی زمین پر زکوۃ واجب نہیں ہے۔ کیونکہ یہ زمین دراصل حکومت کی ملکیت ہے نہ کہ زمین حاصل کرنے والے کی۔ اور زکوۃ اس چیز پر ادا کی جاتی ہے جو اپنی ملکیت میں ہو۔ رہی عمارت یا آفس جو اس زمین پر بنائی جاتی ہے تو اس پر بھی زکوۃ نہیں ہے کیوں کہ آفس یا عمارت عروض التجارۃ نہیں ہے جیسا کہ اس سے قبل میں نے ذکر کیا ہے۔ زکوۃ اس مال تجارت پر ادا کی جائے گی جو اس آفس یا عمارت میں فروخت کرنے کی غرض سے رکھا جاتا ہے۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب