سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(49) کیا مال گودام اور شوروم پر زکوۃ ہے؟

  • 23801
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 713

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک تاجر ہے جو امپورٹ کاکام کرتا ہے ۔ اس نے اپنے مال تجارت کی حفاظت کی خاطر ایک گودام اور انہیں فروخت کرنے کی خاطر ایک شوروم بنایا ہے تو کیا اس گودام اور شوروم پر زکوۃ فرض ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فقہاء کے نزدیک زکوۃ ان چیزوں پر ہے جو فروخت کرنے کے لیے رکھی جاتی ہیں جنھیں فقہ کی اصطلاح میں عروض التجارۃ کہتے ہیں۔ وہ فرنیچر مال گودام یا شوروم وغیرہ جن میں عروض التجارۃ کو رکھا جاتا ہے ان پر زکوۃ نہیں ہے کیونکہ فی لواقعہ یہ فرنیچر گودام یاشوروم وغیرہ فروخت کی خاطر نہیں ہوتے بلکہ ان کے اندر رکھا ہوا سامان فروخت کی خاطر ہوتا ہے۔

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاوی یوسف القرضاوی

زکوۃ اور صدقات،جلد:1،صفحہ:151

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ