سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

قضا نماز ادا کرنے کا وقت

  • 238
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 997

سوال

قضا نماز ادا کرنے کا وقت

سوال: السلام علیکم! قضا نماز کب ادا کی جا سکتی ہے کیا فجر اور عصر کے بعد بھی.

جواب: ۱۔جب یاد آئے یا بیدار ہو
رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
إِنَّهُ لَيْسَ فِي النَّوْمِ تَفْرِيطٌ إِنَّمَا التَّفْرِيطُ فِي الْيَقَظَةِ فَإِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمْ صَلَاةً أَوْ نَامَ عَنْهَا فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا
نیند میں کوئی کوتاہی نہیں ہے کوتاہی بیداری میں ہے (یعنی حالت نیند میں اگر نماز کا وقت گزر جائے تو کوئی گناہ نہیں لیکن اگر جاگتے ہوئے نماز کو قضاء کر دیتا ہے تو اس میں گناہ ہے ) لہذا جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھنا بھول جائے یا سویا رہ جائے تو جب اسے یاد آئے وہ نماز ادا کرے ۔
جامع الترمذی ابواب الصلاۃ باب ماجاء فی النوم عن الصلاۃ ح ۱۷۷
۲۔ جی ہاں فجر اور عصر کے بعد بھی نمازوں کی قضاء دی جاسکتی ہے ۔
اس موضوع پر تفصیلات کو جاننے کے لیے یہ درس ضرور سماعت فرمائیں :

تبصرے