سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(184) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ ماننا

  • 2378
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1319

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن مجید میں ہے:

اس آیت میں حضرت عیسی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کہنے والوں کو کافر کہا گیا ہے،تو کیا حضرت عیسی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کہنے والے کافر ہو سکتے ہیں تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کہنے والے کافر کیوں نہیں ہو سکتے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر کوئی شخص واقعی ایسا عقیدہ رکھتا ہے کہ وہ اللہ کے علاوہ کسی نبی ،ولی ، فرشتے یا جن وغیرہ کو اللہ یا رب مانتا ہے تو مذکورہ آیت مبارکہ کی روشنی میں وہ کفر کا ارتکاب کرتا ہے،اور یہ آیت مبارکہ اپنے معنیٰ میں واضح اور صریح ہے ،اس میں کسی تاویل کی گنجائش نہیں ہے،لیکن یاد رہے کہ کفر کا فتویٰ کوئی اہل علم ہی لگا سکتا ہے ،ہر کسی کو کفریہ فتاویٰ لگانے سے اجتناب کرنا چاہئیے۔کیونکہ فتویٰ لگانے سے پہلے ایسا عقیدہ رکھنے والے آدمی کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی اور موانع و شروط کا خیال رکھا جائے گا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 09 ص 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ