سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(297) اسلامیات کے پیپر میں غلط جواب دینا گناہ ہے؟

  • 23666
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 646

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اسلامیات کا امتحان دیتے وقت اگر پرچے میں سوال کا جواب غلط دے دیا جائے تو کیا گناہ تو نہیں ہوتا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر آپ کو صحیح جواب معلوم نہ ہو تو اپنی طرف سے غلط جواب مت لکھیں جبکہ آپ کو علم ہے کہ جواب غلط ہے۔ پیپر چیکر کو دھوکہ دینے کی کوشش مت کریں۔  اگر آپ کا خیال ہو کہ خامہ فرسائی کرتے ہوئے کچھ نہ کچھ جواب صحیح لکھ لوں گا تو ضرور تحریر کریں۔

متذبذب ہونے کی حالت میں بھی جواب تحریر کرنے میں ان شاءاللہ کوئی گناہ نہیں ہو گا کیونکہ آپ امتحان دے رہے ہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

اسلامی آداب و اخلاق،صفحہ:624

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ