السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہڑتال کے مواقع پر دیکھنے میں آیا ہے کہ گاڑیوں والے مسافروں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایہ زیادہ وصول کرتے ہیں۔ کیا ان کے لیے ایسا کرنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ کسی کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی شریعت میں ممانعت آئی ہے۔ نیز یہ اسلامی اخوت اور انسانی ہمدردی کے تقاضوں کے بھی منافی ہے۔ لیکن اگر گاڑیاں دستیاب نہیں اور ایک آدھ گاڑی ملتی ہے مگر عام معمول کے مطابق اس کا خرچہ پورا نہ ہوتا ہو تو کرایہ (معروف طریقے سے) بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب