سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(231) قربانی کے جانور کے بعض حصوں سے عقیقہ کرنا کیسا ہے؟

  • 23601
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 1551

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص گائے خریدتا ہے اس کے دو حصے برائی قربانی اور پانچ حصے برائی عقیقہ رکھتا ہے، کیا یہ حدیث کے مطابق صحیح ہے؟ وضاحت فرما کر (ماہنامہ) دعوۃ التوحید میں شائع کریں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قربانی اور عقیقہ دو الگ الگ چیزیں ہیں، قربانی کا ایک بکرا سب گھر والوں کے لیے کافی ہے، خواہ ان کی تعداد  کتنی ہی ہو، آپ جو بھی قربانی کریں گے اس میں سب گھر والے برابر کے شریک ہوں گے، لہذا جو جانور بطور قربانی کے ذبح کیا گیا ہو اُس کے کسی حصے کو عقیقہ شمار نہیں کیا جا سکتا۔ جس جانور کی آپ نے قربانی دے دی ہے اب اس میں سے کوئی حصہ باقی نہیں بچا۔ خواہ ایک ہی شخص نے کئی گائے اونٹ وغیرہ ذبح کیے ہوں۔ نیز قربانی میں مرد و عورت کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں ہوتا جبکہ عقیقے میں لڑکے اور لڑکی کا فرق کیا جاتا ہے، لڑکے کے عقیقے کے دو بکرے جبکہ لڑکی کے عقیقے کا ایک بکرا ذبح کیا جاتا ہے۔ مزید برآں قربانی کے جانور میں سے عقیقے کے لیے حصے الگ کرنا سنت مطہرہ سے ثابت نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

قربانی کے احکام و مسائل،صفحہ:506

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ