سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(229) قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دیا جا سکتا ہے؟

  • 23599
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 932

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

كیا قربانی کا گوشت غیر مسلم کو بھی دیا جا سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قربانی کا گوشت غیر مسلم کو بھی دیا جا سکتا ہے۔ ممانعت کی کوئی صریح دلیل موجود نہیں۔ اس سلسلے میں قرآن حکیم کے عمومی حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینا جائز ہے، ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿فَكُلوا مِنها وَأَطعِمُوا القانِعَ وَالمُعتَرَّ...﴿٣٦﴾... سورة الحج

’’قربانی کے گوشت سے خود کھاؤ اور خوددار محتاج اور سوالی کو بھی کھلاؤ۔‘‘

یعنی اگر غیر مسلم سوالی بن کر آئے، وہ ہمسایہ ہو یا تالیفِ قلبی مقصود ہو تو اُسے بھی قربانی کا گوشت دیا جا سکتا ہے، بالخصوص اہل کتاب کو دینے میں کوئی حرج نہیں، اُن کے لیے مسلمانوں کا ذبیحہ حلال ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

قربانی کے احکام و مسائل،صفحہ:505

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ