سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(228) قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کی بجائے فریزر میں؟

  • 23598
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1062

سوال

(228) قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کی بجائے فریزر میں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگ گوشت تقسیم کرنے کی بجائے فریزرز میں رکھ لیتے ہیں اور پھر ہفتوں خود ہی کھاتے ہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شروع شروع میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ ذخیرہ کرنے اور اسے کھانے سے منع کیا تھا۔ بعد میں، جب تقریبا ہر شخص قربانی کرنے لگا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گوشت پس انداز کرنے کی اجازت دے دی لیکن غرباء اور مساکین کو فراموش کر دینا مزاجِ اسلام کے منافی ہے۔ سورۃ الحج کی آیت 28 اور 36 میں خود کھانے اور دوسروں (محتاجوں) کو کھلانے کی تلقین موجود ہے۔ جن احادیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی ہے ان میں بھی قربانی کا گوشت دوسروں کو کھلانے کی تلقین ساتھ ساتھ موجود ہے۔ مثلا صحیح بخاری میں ہے:

(كلوا واطعموا وادخروا)(الاضاحی، ما یوکل من لحوم الاضاحی وما یتزود منھا، ح: 5569)

’’خود کھاؤ، دوسروں کو کھلاؤ اور ذخیرہ کر لو۔ (اب اجازت ہے۔)‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

قربانی کے احکام و مسائل،صفحہ:505

محدث فتویٰ

تبصرے