سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(227) قربانی کے گوشت کے تین حصے؟

  • 23597
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 582

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا قربانی کے گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کرنا چاہئے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قربانی کا گوشت خود بھی کھانا چاہئے اور دوسروں کو بھی (بالخصوص غرباء و مساکین کو) کھلانا چاہئے لیکن اس کی حد کہ کتنا خود کھایا جائے اور کتنا تقسیم کر دیا جائے کسی صحیح دلیل سے ثابت نہیں البتہ اہل علم کا کہنا ہے کہ گوشت کے تین حصے کر لیے جائیں۔ ایک اپنے لیے، دوسرا احباب و متعلقین کے لیے اور تیسرا فقراء و مساکین کے لیے (تفسیر ابن کثیر، تفسیر سورۃ الحج، آیت:﴿فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ ﴾الحج 22/36)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

قربانی کے احکام و مسائل،صفحہ:504

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ