سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(196) نفل روزوں میں قابل لحاظ امور

  • 23566
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 669

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وہ کون سے امور ہیں جنہیں نفلی روزوں میں مدنظر رکھنا چاہئے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نفلی روزہ فرض روزے سے بعض مسائل میں مختلف ہوتا ہے مثلا نفلی روزے کی نیت فرض روزے کی طرح صبح صادق سے پہلے کرنا ضروری نہیں بلکہ (زوال آفتاب سے) قبل) دن کے کسی بھی حصے میں کی جا سکتی ہے۔ نفلی روزہ دن کے کسی بھی وقت افطار کیا جا سکتا ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ روزہ پورا کیا جائے۔

(مسلم، الصیام، جواز صوم النافلة بنیة من النھار قبل الزوال و جواز فطر الصائم نفلا من غیر عذر والاولی اتمامه، ح: 1154)

البتہ مستحب کہ اس کی قضا دی جائے۔ اگر کسی عذر کے پیش نظر نفلی روزہ توڑ دیا جائے تو اس کی قضا دینا ضروری نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

رمضان المبارک اور روزہ،صفحہ:461

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ