سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(149) کیا نماز کے بعد "اللہ اکبر کہنا ثابت نہیں؟

  • 23519
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 2192

سوال

(149) کیا نماز کے بعد "اللہ اکبر کہنا ثابت نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

فرض نماز کے بعد سب سے پہلے کون سا ذکر کرنا چاہئے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ نماز کے بعد "اللہ اکبر" کہنا صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔ کیا یہ بات درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فرض نماز کے بعد بہت سے اذکار نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں، مگر ترتیب کی صراحت نہیں کی گئی، البتہ بعض صحیح احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوتے ہی بلند آواز سے "اللہ اکبر" پڑھا کرتے تھے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

"كنت اعرف انقضاء صلاة النبى صلى الله عليه وسلم بالتكبير"(بخاري، الاذان، الذکر بعد الصلاة، ح:842)

’’میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ختم ہونے کی تکبیر (کی آواز) کی وجہ سے سمجھ جاتا تھا۔‘‘

تکبیر کے بعد تین مرتبہ قدرے آہستہ آواز سے استغفرالله کہنا چاہئے۔

بخاری کی اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اُن لوگوں کا، جو یہ کہتے ہیں کہ فرض نماز کے اختتام پر "اللہ اکبر" کہنا صحیح حدیث سے ثابت نہیں، موقف درست نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

اذان و نماز،صفحہ:383

محدث فتویٰ

تبصرے