سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(145) دورانِ نماز توجہ کس طرف ہو؟

  • 23515
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 635

سوال

(145) دورانِ نماز توجہ کس طرف ہو؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض مرید مرشد کا تصور ذہن میں رکھ کر عبادت کرتے ہیں۔ ایسا کرنا درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مرشد کا تصور ذہن میں رکھ کر نماز اور دیگر عبادات بجا لانا جہالت ہے۔ حدیث نبوی سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف دھیان رکھ کر عبادت بجا لانی چاہئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(أن تعبد الله كأنك تراه ، فإن لم تكن تراه ، فإنه يراك)(مسلم، الایمان، بیان الایمان والاسلام والاحسان۔۔،ح:8)

’’یہ کہ تم ایسے عبادت کرو گویا کہ تم اللہ کو دیکھ رہے ہو یا اگر تم ایسا نہیں کر سکتے تو پھر کم از کم یہ خیال تو موجود رہنا چاہئے کہ اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

اذان و نماز،صفحہ:377

محدث فتویٰ

تبصرے