حوضِ کو ثر صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی ہو گا ؟ یا دوسرے انبیاء علیہم السلام اجمعین کے بھی ہوں گے ؟
____________________________________________________________________
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوضِ کو ثرکاذکر تو کتاب و سنت میں موجود ہے، جس میں شک و شبہ کی گنجائش نہیں۔ البتہ ہر نبی کے حوض ہونے کا ذکر بھی بعض روایات میں موجود ہے مگر ان کی اسانیدکمزور ہیں تفصیل کے لیے دیکھیں : فتح الباری (۱۱؍۴۶۷)
سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نبی کا ایک حوض ہے اور انبیاء آپس میں فخر کریں گے کہ کس کے حوض پر زیادہ لوگ آتے ہیں ، مجھے اُمید ہے کہ میرے حوض پر آنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہو گی۔ (صحیح جامع الترمذي، ابواب صفة القيامة، باب صفة الحوض الصحيحة: 1489)