السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسجد کے صحن میں ایک ٹائل پر لفظ "محمد" لکھا ہوا ہے۔ مسجد کی انتظامیہ نے اُس کے گرد رکاوٹ لگا کر محفوظ کر رکھا ہے تاکہ بے ادبی نہ ہو لیکن نماز کی صف ٹوٹ جاتی ہے۔ اہل مسجد کا یہ عمل کیسا ہے اوراس کا صحیح حل کیا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
لفظ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو مسجد کے صحن میں لگانا ہی بے ادبی ہے۔ اسے کسی مناسب اور اونچی جگہ منتقل کیا جائے تاکہ بے ادبی بھی نہ ہو نیز صفوں میں خلل بھی واقع نہ ہو۔ کیونکہ صفوں کو برابر اور پورا کرنا نماز کا حصہ ہے۔ (جواز ز پروفیسر عنایت اللہ مدنی)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب