السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سجدہ تلاوت کسی دوسرے شخص کی طرف سے ادا کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سجدہ تلاوت ان لوگوں کی ذمہ داری ہوتی ہے جو خود قرآن کی تلاوت کرتے یا سنتے ہیں، کوئی دوسرا شخص کسی کی جگہ سجدہ تلاوت ادا نہیں کر سکتا۔ نماز اور رکوع و سجود وغیرہ میں نیابت ثابت نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب