سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(77) تمام سجدے جمع کر کے ادا کرنا؟

  • 23447
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 740

سوال

(77) تمام سجدے جمع کر کے ادا کرنا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے اعتکاف کے دوران میں مکمل قرآن مجید کی تلاوت کی ہے، مگر کوئی بھی سجدہ تلاوت نہیں کیا۔ کیا اب تمام سجدے اکٹھے کر سکتی ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سجدہ تلاوت حالت نماز میں تو اسی وقت ادا کیا جانا مسنون ہے۔ تاہم خارج از نماز سجدہ تلاوت کو مؤخر کیا جا سکتا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض مواقع سجدہ تلاوت نہ کرنے کو بعض علماء نے اس کے عدمِ وجوب اور بعض نے اسے مؤخر کرنے پر محمول کیا ہے۔ مگر تمام سجدوں کو جمع کر لینا خلافِ سنت ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

قرآن اور تفسیر القرآن،صفحہ:214

محدث فتویٰ

تبصرے