سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(74) سجدہ تلاوت اور رفع الیدین

  • 23444
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 1019

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا سجدہ تلاوت سے پہلے رفع الیدین کرنا چاہئے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شریعتِ اسلامی میں سجدہ تلاوت سے پہلے رفع الیدین کا کوئی ثبوت نہیں۔ بعض علماء نے سجدہ تلاوت سے پہلے کی جانے والی تکبیر کو تکبیر تحریمہ کے قائم مقام قرار دے کر اس موقع پر رفع الیدین کرنے کا موقف اختیار کیا ہے مگر یہ درست نہیں، کیونکہ اگر سجدہ تلاوت کو نماز کے سجدہ پر بھی قیاس کیا جائے تو بھی سجدہ تلاوت سے پہلے رفع الیدین نہیں کرنی چاہئے۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سجدوں میں رفع الیدین نہیں کرتے تھے۔ (بخاری: 738)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

قرآن اور تفسیر القرآن،صفحہ:212

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ